ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے روبرو کانگریس ٹکٹ نہ ملنے والوں کا دھرنا

وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے روبرو کانگریس ٹکٹ نہ ملنے والوں کا دھرنا

Wed, 18 Apr 2018 10:37:56    S.O. News Service

میسورو،17؍اپریل(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ شری سدرامیا میسور کے حلقہ چامندیشوری اور حلقہ ورونا میں گزشتہ دو دنوں سے انتخابی مہم میں بے حد مصرف ہیں اور کل بروز منگل میسور کے رام کرشنا نگر میں واقع وزیر اعلیٰ شری سدرامیا کی رہائش گاہ کے روبرو مورخہ12 مئی کو منعقدہ ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ نہ ملنے والے کانگریسی قائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خاص کر ہاویری کے رکن اسمبلی منوہر تحصیلدار کے حامیوں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ منوہر تحصیلدار کے حامیوں نے زمین پر گر کر اپنا احتجاج کیااور وزیر اعلیٰ سدارامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ اس مسئلے پر غور و فکر کیا جائے اور منوہر تحصیلدار کو کانگریس ٹکٹ دیا جائے۔ کیونکہ منوہر کی کامیابی کے چانس زیادہ ہیں۔حلقہ مولاکل مرو کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد تپے سوامی نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ تھوڑی دیر کے لئے بات کی اور کہا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد کانگریس میں شامل ہوجائیں گے اور بی جے پی کے امیدوار بی سری راملو کو شکست دینے کے لئے وہ کانگریس کے حق میں کام کریں گے۔


Share: